بالی ووڈ کے معروف اداکار ونود کھنہ انتقال کرگئے

Published on April 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 599)      No Comments

ممبئی(یو این پی)بھارتی اداکار ونود کھنہ ممبئی میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 70 برس تھی اور کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ونود کھنہ اکشے کھنہ کے والد تھے۔ انہوں نے دو بیٹے اور ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے۔ونود کھنہ کئی سپرہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ، انہوں نے سیاست کے میدان میں بھی لوہا منوایا۔یونی ویژن نیوز کے مطابق ونود کھنہ کی مشہور فلموں میں سے ایک فلم ،امر ،اکبر ،انتھونی تھی اور وہ کافی عرصے سے زیر علاج تھے جبکہ کچھ عرصہ قبل ان کی بیماری کی حالت میں تصویر بھی سامنے آئی تھی۔ونود کھنہ 6اکتوبر 1946 کو پیدا ہوئے ،اداکار نے 141 فلموں میں فنکاری کے جوہر دکھائے اور سیاست کے میدان میں بھی قسمت آزمائی کی۔ونود کھنہ کو فلم ’’میرے اپنے ‘‘ سے پہچان ملی۔سن 1946 میں پیدا ہونے والے ونود کھنہ کا خاندان تقسیم کے بعد ممبئی ہجرت کر گیا۔1968 میں ونود نے اپنے فلمی سفر کا آغاز سنیل دت کی فلم “من کا میت” سے بطور ولن کیا اور 2013 تک اپنے مداحوں کو141 فلموں کا تحفہ دیا۔انہوں نے اپنے وقت کے عظیم اداکاروں کے ساتھ کو اسٹار کے طور پر بھی کام کیا۔ ان میں راجیش کھنہ،امیتابھ بچن،دھرمندر اور شمی کپور شامل ہیں۔ان کی مشہور فلموں میں آن ملو سجنا،قربانی،جرم،امر اکبر انتھونی،ہم تم اور وہ ‘دیاوان ‘اور دیگر شامل ہیں.سن1981 میں اپنے گرو کی ہدایت پر چند برس فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیارکی۔ فلموں کے علاوہ سیاست میں بھی قدم جمائے اور گورداس پور سے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔

 

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme