عمر اکمل اور جنید خان کا تنازعہ ، پی سی بی نے نوٹس لے لیا

Published on April 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 342)      No Comments


لاہور(یو این پی) عمر اکمل ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ،میچ کیلئے میدان میں نہ آنے پر جنید خان پر برہم ہوگئے۔جنید خان نے بھی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بیماری کے باعث نہیں کھیل سکا،عمراکمل کے بیان پر افسوس ہوا۔۔ پی سی بی نے بیانات پر نوٹس لے لیا ۔شفیق پاپا کے سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس نے جنید کا بیان ریکارڈ کر لیا۔ میچ کے بعد عمر اکمل کا بیان بھی ریکارڈ ہوگا۔پاکستان کپ میں سندھ کے خلاف اہم میچ میں ٹاس کےدوران عمر اکمل نے کہا کہ گراؤنڈ میں آنے پر انہیں معلوم ہوا کہ جنید خان دستیاب نہیں۔ جس پر انہیں کافی دھچکا لگا۔جنید خان بھی کہاں پیچھے رہنےوالے تھے۔فوراًسوشل میڈیا پر ویڈیو میسج داغ دیا،،،کہا عمراکمل کے بیان پر افسوس ہوا۔ٹیم چھوڑ کر بھاگا نہیں ۔بیماری کے باعث نہیں کھیل سکا ۔عمر اکمل نے کپتانی کا رعب جمایا یا پاکستان کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کا غصہ تھا لیکن موصوف ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔عمراکمل اور جنید خان قومی ٹیم کے اہم رکن اورچیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ کا حصہ ہیں اس طرح کی بیان بازی شاہینوں کی مہم پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes