میجرشبیرشریف شہید کا 74 واں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے

Published on April 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 702)      No Comments

جہانیاں: (یو این پی)پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کا 74 واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے۔میجرشبیرشریف کو 1971 کی پاک بھارت جنگ میں سلیمانکی سیکٹرمیں فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی ایک کمپنی کو اونچے بند پر قبضہ کی ذمہ داری سونپی گئی تھی جس پر پہلے ہی بھارتی فوج کا قبضہ تھا، میجر شبیر شریف نےاس معرکے میں دشمن کے 43 سپاہیوں کو ہلاک اور28 کو قیدی بنایا اس کے علاوہ  دشمن کے 4 ٹینک بھی تباہ کئے، 6 دسمبر 1971 کو دشمن کے حملے کا دفاع کرتے ہوئے میجر شبیر شریف اینٹی ایئر کرافٹ گن سے دشمن کے ٹینکوں پر گولہ باری کر رہے تھے کہ دشمن کے ٹینک کا ایک گولہ انہیں لگا اور وہ شہید ہو گئے۔میجر شبیر شریف 28 اپریل 1943ء کو گجرات میں پیدا ہوئے۔ اُنھوں  نے  پاک فوج کے 3 اعلیٰ ترین اعزازبھی حاصل کئے۔ میجرشبیرشریف نے بطورکیڈٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے اعزازی شمشیر حاصل کی،  1965ء کی پاک بھارت جنگ میں بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرانہیں ستارہ جرأت اور 1971 کی جنگ میں ملک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پرانہیں نشانِ حیدر

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes