فون کی چارجنگ کی رفتار میں حیران کن اضافے کیلئے انتہائی مفید طریقہ

Published on April 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 483)      No Comments

سان فرانسسکو(یواین پی ) جو لوگ آئی فون استعمال کرتے ہیں وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس سمارٹ فون کا سب سے بڑا مسئلہ تیزی سے بیٹری کی کمی ہے۔اگرآپ کو کہیں جانا ہواور آئی فون کی بیٹری بالکل کم ہوتو یہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔آئیے آپ کو ایسے طریقے بتاتے ہیں جس کی مدد سے آپ اس بڑے مسئلے سے بچ سکیں گے۔
اچھاچارجر
آئی فون کا سب سے بڑا مسئلہ اس کا اصل چارجر ہونا ہے۔اگر اصل چارجر موجود نہ ہوتو پھر آئی فون دیر سے چارج ہوتا ہے لہذا کوشش کریں کہ آئی فون کا اصل چارجر رکھا جائے۔اگر اصل چارجر میسر نہ ہوتوآپ کو چاہیے کہ اس سے ملتا جلتا چارجر استعمال کریں۔ کبھی بھی سستے چارجر کی طرف نہ جائیں کیونکہ اس سے آپ کا موبائل نہ صرف دیر سے چارج ہوگا بلکہ اسے نقصان پہنچنے کا اندیشہ بھی رہے گا۔
ٹھنڈی جگہ رکھیں
اگر اائی فون کو ایسا ماحول ملے جس میں یہ گرم ہونے لگے تو ایسی صورت میں بھی بیٹری تیزی سے کم ہوتی ہے۔ ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی فون کمرے کے درجے حرارت پر رکھنے میں کوئی مضائقہ نہیں لیکن اسے سورج کی روشنی یا گرم جگہ رکھنے سے اس کی بیٹری تیزی سے کم ہوگی۔
”لوپاورموڈ“کا استعمال
زیادہ تیز روشنی کی صورت میں بیٹری زیادہ خرچ ہوگی۔اگرآپ ”لوپاور موڈ“ کا استعمال کریں گے تو بیک گراﺅنڈ میں چلنے والی ایپس اور بیٹری کھانے والے ایپس نہیں چلیں گے اور بیٹری زیادہ دیر چلے گی۔
نوٹیفیکشن آف کردیں
اکثر ایپس کے نوٹیفیکشنز آن ہوتے ہیں جس کی وجہ سے کوئی بھی نیا پیغام ملنے کی صورت میں آپ کو نوٹیفائی کیا جاتا ہے اورایسی صورت میں بھی بیٹری ضائع ہوتی ہے لہذا تمام ایپس کے نوٹیفکیشن آن کرکے بیٹری کی عمر بڑھائی جاسکتی ہے۔
آف کرکے چارج کریں
اگرآپ اپنا آئی فون آف کرکے چارج کریں گے تو یہ جلد چارج ہوگا۔آن رکھ کر چارج کرنے کی صورت میں اس کی چارج ہونے کی سپیڈ کم ہوتی ہے لہذا چارج کرنے سے قبل اسے آف کردینا ایک اچھی آپشن ہوگی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme