سعودی عرب اور جرمنی کے مابین فوجی معاہدوں پر دستخط

Published on May 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 293)      No Comments


جدہ(یو این پی) سعودی عرب اور جرمنی نے فوجی تعاون اور تربیت کے اہم معاہدوں پر دستخط کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے سعودی شہنشاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کی۔ انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ عسکری تعاون و تربیت کے حوالے سے ایک اہم معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ معاہدوں کے تحت سعودی فوجی جرمن افواج کی تنصیبات پر تربیت حاصل کر سکیں گے۔ دونوں ممالک نے سعودی خواتین پولیس اہلکاروں کی تربیت اور تعاون کے ایک معاہدے کو بھی حتمی شکل دے دی ہے۔ واضح رہے کہ جرمن چانسلر آج سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ تاجروں کا ایک بڑا وفد بھی میرکل کے ہمراہ سعودی عرب کا دورہ کر رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes