کراچی(یو این پی) مسلم لیگ ن کو سندھ میں ایک اور دھچکا پہنچا ہے، نوشہروفیروز سے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ روز غلام مرتضیٰ جتوئی کی بلاول ہاﺅس میں پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور سے ہونے والی ملاقات میں کیا گیا ہے۔ روزنامہ ایکسپریس کے مطابق غلام مرتضیٰ جتوئی کے مسلم لیگ ن کی قیادت سے فنڈز کی عدم فراہمی اور حلقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے شدید اختلاف تھے۔ ان کی شمولیت کا باضابطہ اعلان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔