کٹھمنڈو:(یو این پی) نیپال کی پہلی خاتون چیف جسٹس کو پارلیمنٹ میں تحریک مواخذہ پیش ہونے پر عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سپریم کورٹ کے ترجمان مہندرا ناتھ اوبادھایا نے بتایا کہ چیف جسٹس سشیلا کار کائی کے خلاف نصف سے زائد اراکین پارلیمنٹ نے انتظامی اختیارات میں مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے تحریک مواخذہ پیش کی ہے جس کے بعد انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے نائب وزیر اعظم بیمالیندرا نیدھی نے چیف جسٹس کے خلاف تحریک مواخذہ پیش کئے جانے پر احتجاجاً عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔