پٹرول اور ڈیزل پر عائد جنرل سیلز ٹیکس میں مزید اضافہ کردیا گیا

Published on May 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 345)      No Comments

  اسلام آباد(یو این پی)پٹرول اور ڈیزل پر عائد جنرل سیلز ٹیکس میں مزید اضافہ کردیا گیا ۔یو این پی کے مطابق ایف بی آر نے نوٹیفیکشن جاری کیا ہے کہ ڈیزل اور پٹرول پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کرکے 4 سے ساڑھے4 فیصد کردیا گیا ہے۔پٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 15.5 سے بڑھا کر 20 فیصد کردی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 33.5 فیصد کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اپریل کو ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 29.5 فیصد تھا جو کہ بڑھ کر 33.5 فیصد ہوگیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes