مکئی کے پودے میں صحت مند دانہ بننے میں مد د کیلئے آبپاشی کی جانب خصوصی توجہ دی جائے، ماہرین زراعت

Published on May 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 330)      No Comments

فیصل آباد(یو این پی)جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت کی جانب سے کاشتکاروں کو بہاریہ مکئی کی فصل پر بور آنے کی صورت میں پانی کی کمی نہ آنے دینے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ ڈرل یا پلانٹر سے کاشت کی گئی فصل کو اگاؤ تک وتر حالت میں رکھا جائے اور حسب ضرورت مناسب وقفے سے اس کی آبپاشی بھی کی جائے لیکن کھیت میں پانی کھڑا نہ ہونے دیاجائے تاکہ دانہ بننے میں بھر پور مدد مل سکے۔انہوں نے کہاکہ بہاریہ مکئی کی فصل پر پھول آنے کے بعد کمزور زمین میں فوری طور پر ایک بوری یوریا یا پونے دو بوری امونیم نائٹریٹ فی ایکڑ جبکہ درمیانی زمین میں پون بوری یوریا یا سوا دو بوری امونیم نائٹریٹ فی ایکڑ ڈال دی جائے تاکہ اچھی پیداوار کاحصول ممکن ہو سکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes