ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کمی

Published on May 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 709)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی) چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں 5 روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی سے گھریلو سلنڈر 50 روپے اور کمرشل سلنڈر 200 روپے سستا ہو گیا ہے جبکہ قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔ کمی کے بعد گیس کی کراچی میں نئی قیمت 80 روپے، لاہور، فیصل آباد اور پشاور میں 85 روپے فی کلو ہو گی جبکہ آزاد کشمیر میں گیس 100روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes