پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام کی بالی ووڈ میں ’’دبنگ‘‘ انٹری

Published on May 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 659)      No Comments


لاہور(یو این پی) صبا قمر اور ماہرہ خان کے بعد اب ایک اور پاکستانی اداکارہ بالی ووڈ میں انٹری دے رہی ہیں۔ اداکارہ مدیحہ امام ’’ڈیئر مایا‘‘ نامی فلم سے بالی ووڈ ڈیبیو کریں گی۔فلم کے ہدایت کار سنینہ بھٹناگر ہیں اور یہ ان کی پہلی فلم ہے جس میں ڈائریکشن دے رہے ہیں۔ مدیحہ امام اس فلم میں 16 سال کی کالج اسٹوڈنٹ کے روپ میں نظر آئیں گی جس کا تعلق شملہ سے ہے۔کینسر کو شکست دینے والی معروف اداکارہ منیشا کوئرالہ بھی اس فلم میں عرصے بعد اداکاری کے جوہردکھاتی نظرآئیں گی۔مدیحہ امام سوشل میڈیا پرفلم کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تصاویرشیئرکرتی رہتی ہیں۔ فلم ’’ڈیئر مایا‘‘ کا ٹریلر آج ریلیز کیا جا رہا ہے۔اداکارہ کے مطابق فلم کی آفرکے لیے کال آئی تو مذاق سمجھا لیکن پھر جب اسکائپ پربات کی تو یقین آیا ۔ فلم کا اسکرپٹ مجھے بے حد پسند آیا ہے۔مدیحہ نے مزید بتایا کہ فلم میں منیشا کوئرالہ کے ستھ کے ساتھ کام کرنے پر خوشی ہے۔  فلم کی کہانی بہتر مستقبل کی تلاش کے لیے کی جانے والی کوششوں سے متعلق ہے۔انسٹاگرام پر اپ لوڈ  کی جانے تصاویر کو دیکھ کر بھی فلم کی کہانی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题