پشاور(یو این پی)چمن بارڈر پر فائرنگ کے بعد افغانستان ایک بار پھر اشتعال انگیز کارروائیوں پر اتر آیا ہے۔ افغان فورسز کی جانب سے طورخم بارڈر پر پاک فوج کی اقبال پوسٹ پر فائرنگ کی گئی جبکہ 5 پوسٹوں پر فائرنگ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے چمن بارڈر پر فائرنگ کے بعد اب طورخم بارڈر پر پاکستانی پوسٹوں پر فائرنگ کی جا رہی ہے۔ افغان فورسز ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے۔ افغان بارڈر سیکورٹی فورس کی جانب سے طورخم بارڈر پر 5 پوسٹوں پر فائرنگ جاری ہے۔ پاک فوج کی جانب سے افغان فورسز کے حملے کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارڈر پر کشیدہ صورت حال کے باعث کل سے غیر معینہ مدت کے لیے طورخم بازار میں کرفیو نافذ ہو گا۔ طورخم سرحد کی بندش سے تجارتی، پیدل سرگرمیاں معطل ہوں گی۔ کشیدگی کے باعث طورخم سرحد کل سے غیر معینہ مدت کے لئے بند ہو گی۔