صوفی ازم نے دنیا میں قیام امن کیلئے اہم کردار ادا کیا،بلاول بھٹو

Published on May 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments


کراچی(یو این پی) کراچی میں تیسری 2 روزہ عالمی صوفی کانفرنس کا آغاز ہوگیا، پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں صوفی ازم نے دنیا میں قیام امن کیلئے اہم کردار ادا کیا۔تفصیلات کےمطابق  کراچی میں تیسری دو روزہ عالمی صوفی کانفرنس کا افتتاح پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیا، ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کئی زبانیں بولی جاتی ہیں لیکن صوفی ازم کی ایک زبان ہے، صوفیوں نے قیام امن میں اہم کردار ادا کیا۔تقریب سے خطاب میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے، صوفیوں نے پیار اور محبت سے لوگوں کو اپنے قریب کیا۔صوبائی وزیر نثار کھوڑو اور سردار علی شاہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا، صوفی کانفرنس میں فنکاروں نے شاہ لطیف بھٹائی کا کلام بھی پیش کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy