زرافے کیساتھ کھانے کی خواہش ہو تو اس ہوٹل کا رخ کیجئے

Published on December 19, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 539)      No Comments

\"5\"

نیروبی…کینیا کے شہر نیروبی میں ایک ایسا انوکھا ہوٹل موجود ہے جہاںآ نے والے مہمانوں کو زرافے کے ساتھ وقت گزارنے کا اور کھانا کھانے کاموقع فراہم کیا جاتا ہے۔140ایکڑ پر محیط اپنی نوعیت کے اس منفرد ہوٹل کو اس طرح تعمیر کیا گیا ہے کہ 16فٹ اونچا یہ جانور اپنی لمبی گردن باآسانی ہوٹل کی اونچی اونچی کھڑکیوں اور دروازوں کے اندر داخل کرلیتا ہے ۔ لمبی گردن کے مالک زرافے ہوٹل کے اندر رکھے ٹیبلز تک پہنچ کر مزیدار کھانے کا لطف اٹھاتے ہیں جبکہ وہاں موجود لوگوں کو انکے ساتھ وقت گزارنے اور کھانا کھانے کا موقع مل جاتا ہے۔دنیا کا یہ منفرد ہوٹل مقامی افراد سمیت سیاحوں کی توجہ کا بھی خاص مرکز بنا ہوا ہے جو روزانہ بڑی تعداد میں اِن زرافوں سے ملنے آتے ہیں اور انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھ کر بے حد محظو ظ بھی ہو تے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme