منفی کردار اداکرنے سے ایک نئی شناخت ملی:احسن خان

Published on May 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 373)      No Comments

کراچی (یوا ین پی) اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ منفی کردار اداکرنے سے ایک نئی شناخت ملی ہے۔ ڈرامہ سیریل اڈاری میں ہیرو امیج والے احسن خان کو منفی نوعیت کے کردار میں دیکھ کر ناظرین نے جس طرح پذیرائی کی اس کا تصور کبھی کیا ہی نہیں تھا۔ عمدہ کردارنگاری پر مختلف اداروں کی جانب سے بہتر ین اداکار کے ایوارڈز ملنا میرے لئے اعزاز ہے جس کا میں نے تصور بھی نہیں کیاتھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ملاقات میں کیا۔ ان کا یو این پی سے کہنا تھا کہ اب ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری میں سکہ جمانے کے بعد ایک بار پھر ملکی فلم انڈسٹری میں اپنی نئی اننگز کاآغاز کرنے جارہا ہوں ،میری دو فلمیں رہبرا اور چھپن چھپائی تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ان فلموں میں ایک نیا احسن خان شائقین کے سامنے آئے گا۔جس میں میری پرفارمنس شائقین کو پسند آئے گی۔ ہمارے سینماگھروں میں اب پاکستانی فلمیں بھی اچھا بزنس کررہی ہیں جو نہایت خوش آئند بات ہے۔ امید ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری جس ڈگر پر چل پڑی ہے جلد ہی اس کی رونقیں بحال ہوجائیں گی مزید فلموں کی آفر ز مل رہی ہیں ان فلموں کی ریلیز کے بعد دیگر سائن کروں گا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy