علامہ طاہر القادری جون کے دوسرے ہفتہ میں پاکستان آئیں گے

Published on May 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 271)      No Comments


لاہور(یو این پی)علامہ طاہر القادری جون کے دوسرے ہفتہ میں پاکستان آئیں گے، شہداء ماڈل ٹاؤن کی برسی پر خصوصی خطاب کریں گے اور عید الفطر کے بعد حکومت مخالف احتجاجی تحریک میں اپوزیشن کے ساتھ مل جائیں گے میڈیا رپورٹس کے مطابق ؂پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر علامہ طاہر القادری جون کے وسط میں پاکستان آرہے ہیں،پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران اور کارکنان ان کا لاہور اےئر پورٹ پر بھرپور استقبال کریں گے ، پاکستان عوامی تحریک کے ذرائع کے مطابق اپوزیشن پارٹیوں نے عید کے بعد حکومت کے خلاف ایک مرتبہ پھر تحریک چلائی جائے گی جس کے لئے حکومت مخالف جماعتیں ایک ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر احتجاجی تحریک چلائیں گی، تحریک انصاف ، پاکستان عوامی تحریک، عوامی مسلم لیگ اور دیگر ہم خیال جماعتیں مسلسل رابطے میں ہیں، ڈاکٹر علامہ طاہر القادری ان دنوں مصر میں ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes