سرخی پاؤڈر والی تبدیلی نہیں چلے گی، امیر مقام کا کھلاڑیوں کو پیغام

Published on May 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 271)      No Comments


پشاور (یو این پی) امیر مقام کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے لوگ سمجھ گئے ہیں کہ سرخی پاؤڈر والی تبدیلی زیادہ نہیں چلنے والی، عوام تبدیلی کے نام نہاد نعرے لگانے والوں کی حقیقت جان چکے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے وزیروں پر پتھروں کی بارش ہو رہی ہے۔ وہ پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے مزید کہا کہ کاسمیٹکس تبدیلی والے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، میرے پاس کونسا اختیار ہے جو سکول بند کرا دیئے۔ امیر مقام نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے نواز شریف کا ساتھ دینا ہو گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes