ہومیو طریقہ علاج میں مرض کا نہیں مریض کا علاج ہوتا ہے ڈاکٹرفہیم سنگل ریمیڈی کے نتائج اچھے ملتے ہیں ڈاکٹربی اے خرم

Published on May 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 895)      No Comments

مظفر گڑھ(یواین پی )ہومیو پیتھک سے مرض کا نہیں بلکہ مریض کا علاج کیا جاتا ہے ،جس سے بیماری صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہے ۔ہومیو طریقہ علاج زبان سے شروع ہوتا ہے جبکہ دیگر علاج انسان کے معدے سے شروع کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ایم ،ایچ،ڈی،اے کے صدر ڈاکٹر محمد فہیم نے کلروالی میں ایم ،ایچ،ڈی اے تحصیل جتوئی کے زیر اہتمام ہونے والے سٹڈی سرکل پروگرام سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ہومیو پیتھک طریقہ علاج دراصل ایک جدید طریقہ علاج ہے جس سے مرض کا نہیں بلکہ مریض کا علاج کیا جاتا ہے دنیا بھر میں تمام طریقہ علاج معدے سے شروع ہوتے ہیں جبکہ ہومیو پیتھک علاج زبان سے شروع کیا جاتا ہے ڈاکٹر بی اے خرم نے ہومیو طریقہ علاج میں نظریہ حاد امراض پہ لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں دکھی انسانیت کے لیے کام کرنا چاہیے اسی میں ہی انسانیت کی بھلائی ہے ہمیں بیماری کے پیچھے بھاگنے کی بجائے علامات کو مدنظر رکھنا ہوگااگرمریض کی علامات کو سامنے رکھتے ہوئے سنگل ریمیڈی تجویز کی جائے تو نتائج جلد اور اچھے ملتے ہیں ڈاکٹر ناصر ندیم نے اپنے لیکچر میں کہا کہ جگر سے متعلق پیدا ہونے والی تمام بیماریوں کا علاج ہومیو پیتھک میں موجود ہے جس سے انسان باقی کی زندگی نارمل طریقے سے گزار سکتا ہے ڈاکٹر قیصر نے کہا کہ ہومیو پیتھک طریقہ علاج کی دریافت سے زندگی آسان ہو گئی ہے ڈاکٹر قدیر نے کہا کہ مختلف بیماریوں کا ہومیو پیتھک میں علاج بھی مختلف ہوتا ہے بس تشخیص اور علاج صیح ہونا چاہیے پروگرام میں معروف سماجی،سیاسی شخصیت میاں مشتاق احمد جعفری ،ڈاکٹر اقبال،ڈاکٹر محمد عارف تبسم،عبدالمجید چودھری،ڈاکٹر اصغر عباس،ڈاکٹر امان اللہ،ڈاکٹر صدام حسین ،ڈاکٹر فیاض شاہ، ڈاکٹر مجیب الرحمان شامی ،ڈاکٹر ثقلین،ڈاکٹر امتیاز،ڈاکٹر شاہد،اللہ وسایا بھٹی،حنیف سیال ،محمد اسحاق ،عطاالرحمان،عنائت اللہ،رئیس الر حمان،اور دیگر موجود تھے جبکہ پروگرام کے ارگنائیزر ڈاکٹر محمد عارف تبسم اور ڈاکٹر مجیب الر حمان شامی تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes