گوجر خان (یو این پی) گوجر خان میں کیری ڈبہ اور سکول وین میں تصادم کے باعث 14 بچے زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق گوجر خان میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار سکول وین کیری ڈبہ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں سکول وین الٹ گئی اور 14 بچے زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال گوجرخان منتقل کر دیا گیا ۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی بچوں میں بعض کو زیادہ زخم آئے ہیں جبکہ زیادہ تر زخم معمولی نوعیت کے تھے ۔ حادثے کے بعد دونوں ڈرائیور فرار ہو گئے۔پولیس نے تحقیقات عمل شروع کر دیا ہے۔