لاہور (یواین پی)سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ دانیا ل عزیز اور لیگی در باریو ں کے عوامی نعرو ں کو قوم مستر د کر چکی ہے پاکستان کے ہر بچے ‘ بوڑھے اورجو انو ں کے علاوہ ہر میدان گو نواز گو کے نعرو ں سے گو نج رہاہے یہ الگ با ت کے حکمران اپنی بے عز تی محسو س نہیں کررہے اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہا کہ مو جو دہ ظا لم حکمرانو ں نے ر مضان المبارک میں مہنگائی بم گرانے کا منصو بہ بنا لیا ہے رمضا ن المبارک میں عوام مہنگا ئی کاسامنا کرنے کیلئے ابھی سے تیار ی شروع کر دیں ن لیگ کی حکومت کے جانے کا و قت آ چکا ہے یہ جاتے جا تے عوام پر مہنگائی بم بر سا نا چاہتے ہیں چار سا لہ دور حکومت میں ن لیگ نے مہنگائی کے تمام ریکار ڈ تو ڑے انہو ں نے مز ید کہا طلال چوہدری ‘ دانیال عزیز ‘ عا بد شیر علی اور خواجہ سعد ر فیق کی بیان بازی اب حکومت کو نہیں بچا سکتی حکومت چند دنو ں کی مہمان ہے ۔