نئی دہلی (یوا ین پی) بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’دنگل ‘ نے چین میں باکس آفس پر 100 کروڑ کا بزنس کر لیا ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم’ دنگل ‘کی چین میں تاریخی کامیابی حاصل کر نا اس بات کا ثبوت ہے کہ اداکار عامر خان اپنی ہر فلم میں کردار کو حقیقیت کا رنگ دینے کی کوشش کرتے ہیں فلم نے چینی باکس آفس پر16 روز میں 100 کروڑ کا بزنس کرکے اپنی ہی فلم پی کے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔فلم بھارتی پہلوان ماہاویر سنگھ پھوگٹ کی زندگی کی کہانی ہے جو اپنی بیٹیوں ببیتا اور گیتا کوریسلنگ سکھاتے ہیں ۔