ڈان لیکس والا معاملہ میاں بیوی راضی تو کیا کرے قاضی والا معاملہ نہیں ہے؛شیخ رشید

Published on May 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 334)      No Comments


 اسلام آباد: (یواین پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈان لیکس والا معاملہ میاں بیوی راضی تو کیا کرے قاضی والا معاملہ نہیں ہے، قومی سلامتی کا معاملہ ہے، سویلین بالادستی قومی پالیسی توڑ کر بنائی گئی ہے، نواز شریف چاہتے ہیں کہ فوج آئے اور میں ہیرو بن جاؤں، فوج کو نہیں آنا چاہئے، نواز شریف سیاسی موت مر جائیں گے۔ بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عوام ہمت نہ ہاریں حکمران ضرور جائیں گے، نواز شریف جان بوجھ کر بارڈر پر حالات خراب کر رہے ہیں اور میڈیا میں پیسے بانٹ رہے ہیں، نواز شریف کا گراف فوج اور عوام میں گر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ فوج آئے اور وہ سیاسی شہید بن جائیں، فوج کو نہیں آنا چاہئے، نواز شریف خود سیاسی موت مریں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ڈان لیکس کا معاملہ میاں بیوی راضی تو کیا کرے قاضی جیسا معاملہ نہیں ہے، یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے، سویلین بالادستی قومی سلامتی توڑ کر بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کا معاملہ ختم نہیں ہوا جاری ہے، ڈان لیکس کا معاملہ پانامہ لیکس کے فیصلے تک جائے گا، پانامہ لیکس کے فیصلے کے بعد حکمران سیاسی موت مر جائیں گے، پہلے کہا تھا کہ قانون اور ن میں سے ایک کا جنازہ نکلے گا۔ اب کہتا ہوں صرف ن کا جنازہ نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی حکمت عملی کیا ہے، ہر روز ایک نیا سکینڈل سامنے آتا ہے، ثابت ہو گیا ہے کہ قومی پالیسی نواز شریف کے گھر سے لیک ہوئی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy