کلروالی،پندرہ روز قبل چوری ہونے والی الٹرا ساؤنڈ مشین برآمد ہو سکی اور نہ ہی مقدمہ درج ہوا

Published on May 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 579)      No Comments

کلروالی(یواین پی)پندرہ روز قبل چوری ہونے والی الٹرا ساؤنڈ مشین برآمد ہو سکی اور نہ ہی مقدمہ درج ہو سکا ،تفتیشی آفسر نے ایس،ایس ،پی کا حکم ہوا میں اڑا تے ہوئے مقدمے کے اندراج میں لیت و لعل سے کام لے رہا ہے ،مقدمہ درج نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے ان خیالات کا اظہار کلروالی کے نواحی علاقے حسن پور کچہ کے رہائشی ڈاکٹر یاسر نے یواین پی سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ آج سے پندرہ روز قبل میری عدم موجودگی میں نامعلوم افراد نے میری کلینک میں گھس کر الٹرا ساؤنڈ مشین چرائی اور کلینک کو آگ لگا دی واقعہ کی اطلاع مقامی پولیس کودی گئی جس نے غلام یاسین نامی تفتیشی نے موقع پر پہنچ کر موقع ملاحظہ چیک کیا اور نامزد مقدمہ درج کرانے پر زور دیا میرے انکار پر واقعہ کو خود ساختہ قرار دے کر فائل بند کر دی جس پر میں نے انصاف کے حصول کے لیے ایس،ایس،پی مظفر گڑھ اویس احمد ملک کو درخواست دی جس نے مقامی پولیس کو مقدمہ درج کرنے کے احکامات دیے جس نے ہوا میں اڑاتے ہوئے مقدمہ کے اندراج میں لیت ولعل سے کام لینا شروع کر دیا ہے انہوں اعلی حکام سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر وہ عدالت سے رجوع کریں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy