الریاض میں سعودی عرب کے نئے تزویراتی ڈرون پروگرام ’’ صقر1‘‘ متعارف

Published on May 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 354)      No Comments


ریاض (یو این پی) سعودی عرب  عبدالعزیز سٹی برائے سائنس اور ٹیکنالوجی نے الریاض میں سعودی عرب کے نئے تزویراتی ڈرون پروگرام ’’ صقر1‘‘ کو متعارف کرایا ہےشاہ عبدالعزیز سٹی کے صدر شہزادہ ترکی بن سعود بن محمد نے بتایا ہے کہ اس بغیر پائیلٹ طیارے کی تیاری میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ صقر1 کے اے سیٹلائٹ مواصلاتی نظام سے لیس ہے اور اس کی وجہ سے اس کو اپنے معاصر ڈرونز پر برتری حاصل ہے یہ پچیس ہزار کلومیٹر تک پرواز کرسکتا ہے اور یہ میزائل اور گائیڈڈ بم ہدف تک لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے اس میں لیزر نظام بھی نصب ہے یہ دس کلومیٹر تک اپنے اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنا سکتا ہے یہ بغیر پائیلٹ طیارہ اوسطاً بیس ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کر سکتا ہے اس کی پرواز کا دورانیہ چوبیس گھنٹے ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme