لاہور(یو این پی) کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے قومی کرکٹر مصباح الحق اور یونس خان کے اعزاز میں آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور ڈیرن سیمی کا ویڈیو پیغام وائرل ہو گیا، دونوں نے عظیم بلے بازوں کی خدمات کو سراہا۔کرکٹ کے بڑے بلے بازوں مصباح الحق اور یونس خان کے لئے بڑے کرکٹرز کے بڑے بیان آنے لگے۔ شاہد آفریدی نے سپر سٹارز کا شکریہ ادا کر دیا اور ڈومیسٹک کرکٹ میں خدمات لینے کی سفارش کر دی۔ویسٹ انڈیز اور پی ایس ایل ٹو کے چیمپئن کپتان ڈیرن سیمی نے بھی مصباح الحق اور یونس خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور قومی ٹیسٹ کپتان کو سیلوٹ کیا۔