فقرااوراولیاء کی تعلیمات اور ان کی سنگت سے حقیقی انقلاب پیداہوتاہے قطب الدین چشتی

Published on May 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 565)      1 Comment

فیصل آباد (یواین پی)معاشرے کوعروج دینے کیلئے نظام تعلیم میں اللہ تعالیٰ کے فقرااوراولیاء کی تعلیمات کوفوری طورپرشامل کیاجائے،یقیناًیہی وہ عظیم المرتبت ہستیاں ہیں جن کی سنگت ،صحبت اورتعلیمات سے انسانوں کے دلوں میں حقیقی انقلاب پیداہوتاہے اورایسے معاشرے ہی خوددار،غیرت مند ،صداقت ،عدالت ،سخاوت اورشجاعت کے علمبردارہوتے ہیں۔ان خیالات کااظہار صاحبزادہ خادم حسین (ناظم حضرت قطب الدین چشتی سندھیؒ کراچی)نے لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کی طرف سے ایم ایم نیو نیشیا لائن گورنمنٹ پرائمری سکول کورنگی کراسنگ میں طلبہ وطالبات میں مفت سٹیشنری تقسیم کرنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔آصف اعظم (ناظم یوسی 9جمشید زون کراچی)نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ انسانیت کی بے لوث خدمت کاجذبہ پیداکرنے کیلئے اولیاء اللہ کی ہم نشینی لازم ہے کیونکہ اچھے لوگوں کی سنگت اورصحبت ہی انسان کواچھا بناتی ہے۔نوید عظیم نقشبندی نے کہاکہ اولیاء اللہ یقیناًبلاامتیاز انسانیت کی خدمت کرتے ہیں اوریہی وہ شاندارعملی جذبہ ہے جو ہمارے مرشد کریم صدیقی لاثانی سرکارنے ہمارے قلب وروح میں پیداکردیاہے۔محمد یامین نقشبندی(امیر حلقہ کورنگی کراسنگ کراچی )نے کہاکہ اولیاء اللہ کی صحبت سے ہی انسان انسانیت کی معراج پر پہنچتاہے،ہم خوش نصیب ہیں کہ اس مادیت پرستی کے دورمیں ہمیں امام الفقراء اورامام الاولیا ء حضور صدیقی لاثانی سرکارکی نسبت ،صحبت اورتعلیمات سے فیض یاب ہونے کی سعادت حاصل ہوئی ہے کہ آج ہم نہ صرف اپنے اہل وعیال کی ذمہ داریوں کافریضہ بحسن خوبی سرانجام دے رہے ہیں بلکہ مذاہب ومسالک کے ضرورت مند،مستحق ،غریب اورنادارلوگوں کی بھی ضروریات پوری کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔اس خوبصورت تقریب میں پرائمری سکول کے مستحق ،غریب اورضروت مندطلبہ وطالبات میں اسٹیشنری (بکس،بیگز،کاپیاں،پنسلیں)فری تقسیم کی گئیں۔مہمانان گرامی سمیت طلبہ وطالبات کیلئے انٹرٹینمنٹ کابھی اہتمام کیاگیا تھا۔اس تقریب کو سجانے کااہتمام لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل حلقہ کورنگی کراسنگ کراچی کی طرف سے کیاگیا تھا۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    MASHALLAH…….GOOD EFFORT BY LWF KARACHI TEAM





Free WordPress Themes

WordPress主题