مادھوری ڈکشٹ 49 برس ’’پرانی‘‘ ہو گئیں

Published on May 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 388)      No Comments

ممبئی (یو این پی) مادھوری ڈکشٹ 49 برس کی ہو گئیں۔یوا ین پی کے مطابق 15 مئی 1967 کو مہارشٹرا کے برہمن خاندان میں پیدا ہونے والے مادھوری نے ممبئی سے تعلیم حاصل کی اور تین سال کی عمر میں ڈانس سکھنا شروع کردیا۔ انھوں نے بچپن ہی میں کتھک ڈانس پر عبور حاصل کرلیا۔ مادھوری نے راجشیری پروڑیکشن کے ساتھ 1984 میں پہلی بنگالی فلم ’’ ابودھ میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ بالی وڈ میں 1988 میں فلم’’تیزاب‘‘ کی ریلی نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ ان کی مشہور فلموں میں دل،ساجن، بیوفا،انجام،راجہ،دل تو پاگل ہے دیو داس اور آجا نچ لے شامل ہیں۔ انھوں نے فلم فئیر اور پدما شری سمیت کئی ایورڈ اپنے نام کئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes