جام شورو(یو این پی)جامشورو میں مال بردارگاڑیوں میں تصادم سے بند ہونے والا ٹریک کلئیر کردیاگیا ہے۔ تمام بوگیاں پٹڑی سے ہٹا دی گئیں۔ کراچی سے شالیمار ایکسپریس لاہور کیلئے روانہ ہوگئی۔ترجمان ریلویز کے مطابق جام شورو میں مال بردار گاڑیوں کے تصادم سے بند ہونے والا ٹریک مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ شالیمار ایکسپریس کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہوگئی، جبکہ کراچی جانے والی ٹرینوں کو بھی گرین سگنل دے دیاگیا ہے۔ ترجمان ریلویز کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں