اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تبدیلیوں کی کوششوں کا نوٹس لے؛ سرتاج عزیز

Published on May 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 243)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)پاکستان نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تبدیلیوں کی بھارتی کوششوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گویتریس کو خط لکھ کر انہیں بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں سے آگاہ کردیا گیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق سرتاج عزیز کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی لانے کی مذموم بھارتی کوششوں سے انہیں آگاہ کیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ کشمیر میں غیر ریاستی باشندوں کو مستقل رہائش کے سرٹیفکیٹ جاری کرنا، بھارتی فوج کے ریٹائرڈ ملازمین کو زمین کی الاٹمنٹ اور غیر کشمیریوں کو زمین الاٹ کیے جانا بھی کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی بھارتی کوششوں کا حصہ ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے جس کیلئے منظم اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مقبوضہ کشمیر کے غیررہائشی افراد کو مستقل سکونتی سرٹیفکیٹس دیئے جا رہے ہیں ۔جبکہ ریٹائرڈ بھارتی فوجیوں، پنڈتوں اور مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں کو مقبوضہ کشمیر میں زمینیں الاٹ کر کے الگ آبادیاں قائم کی جا رہی ہیں۔یونی ویژن نیوز کے مطابق مشیر خارجہ نے خط میں کہا ہے کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کے ممکنہ استصواب رائے کے نتائج تبدیل کرنے کی کوشش ہیں، سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہونے سے انسانی المیہ جنم لے رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔ اقوام متحدہ معاملے کا نوٹس لے۔خط کے مطابق کشمیری پنڈتوں اور مغربی پاکستان کے مہاجرین کے لیے کشمیر میں علیحدہ بستیوں کا قیام بھی بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششوں کا حصہ ہے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کی ان تمام کوششوں کا مقصد کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے، تاکہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں استصواب رائے میں من پسند نتائج حاصل کیے جاسکیں۔مشیر خارجہ نے خط کے ذریعے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد نہ ہونے سے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ ان قراردادوں پر عمل کرنے سے ہی ہم لاکھوں کشمیریوں کے مسائل کا خاتمہ اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام قائم کرسکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes