نیویارک…چہل قدمی کرنے سے نہ صرف جسمانی فٹنس برقرار رہتی ہے بلکہ ذہن بھی تازہ دم ہوجاتا ہے۔حال ہی میں طبی ماہرین نے چہل قدمی کو خواتین کیلئے نہایت مفید قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ایسی خواتین جو ہفتے میں کم از کم تین گھنٹے پیدل چلتی ہیں ان میں فالج ہونے کاخطرہ ان خواتین کے مقابلے میں کہیں گنا کم ہوتا ہے جنہیں پیدل چلنے کی عادت نہیں ہوتی۔اسپین میں ہونیوالی ایک طبی تحقیق کے مطابق باقاعدگی اور تیز رفتاری سے چلنے والی خواتین میں اسٹروک کا خطرہ 43فیصدتک کم ہوتا ہے اور صرف یہی نہیں دماغی شریان کے پھٹنے یادماغ میں رواں خون کے بہاؤمیں رکاوٹ کے واقعات میں بھی نمایاں کمی واقع ہوتی ہے ۔مطالعے میں مزید انکشاف کیا گیا کہ چہل قدمی کی شوقین خواتین میں عارضہ قلب کا خطرہ بھی عام خواتین کے مقابلے میں 37 فیصد تک کم ہوجاتاہے۔