بھارتی قابض فوج نے شمالی کشمیر کے علاقے کپواڑہ میں 2کشمیری نوجوانوں کو مجاہدین قرار دے کر شہید کردیا

Published on May 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 541)      No Comments


سیالکوٹ (یو این پی)ورکنگ باؤنڈری کے پار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق مسلم اکثریت کی ریاست جموں وکشمیر پر بھارتی قابض فوج نے شمالی کشمیر کے علاقے کپواڑہ میں 2کشمیری نوجوانوں کو مجاہدین قرار دے کر شہید کردیا بھارتی فوج نے نیپالی سرحد پر ایک کشمیری نوجوان نصیر احمد عرف صادق کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے بھارتی فوج کے ترجمان کے مطابق نصیر احمد مبینہ طور پر حزب المجاہدین سے وابستہ ہے ۔ بھارتی فوج نے یہ مضحکہ خیز دعویٰ بھی کیا ہے کہ نصیر احمد نے 2002میں پاکستان کے شہر اٹک میں ملٹری ٹریننگ حاصل کی تھی ۔دریں اثنا بھارتی فوج نے راجوری سیکٹر میں 1ہزار سے زائد افراد کو کنٹرول لائن سے دور منتقل کردیا ہے جبکہ بھارتی اشتعال انگیزیوں اور آزاد کشمیر کی حدود میں نہتے شہریوں پر فائرنگکے جواب میں پاکستانی رینجرز کی بھرپور کارروائی سے پریشان ہو کرکنٹرول لائن کے قریبی دیہات میں 100سے زائد سکول عارضی طور پر بند کردیئے ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy