کلروالی( یو این پی)محکمہ زراعت تحصیل جتوئی کے اہلکاروں نے چھوٹے کاشتکاروں کے لیے آنے والا بیج لی بھگت سے ادھر ادھر کر دیا ۔صرف چند من پسند افراد کو لسٹوں میں شامل کر کے قرہ اندازی کردی گئی جبکہ مستحقین ہاتھ ملتے رہ گئے تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے غریب اور چھوٹے کاشتکاروں کو فری کپاس کا بیج فراہم کرنے کے لیے تحصیل جتوئی کی انتظامیہ کے سپرد کیا گیا جس نے انصاف کے تقاضے بالائے تاک رکھتے ہوئے صرف من پسند افراد کو قرہ اندازی میں شامل کر کے نواز دیا گیا جبکہ حقیقی مستحقین ہاتھ ملتے رہ گئے اور انہیں مزکورہ سہولیات کی بھنک بھی نہ پڑنے دی یہ تمام کاروائی محکمہ زراعت تحصیل جتوئی کی انتظامیہ کی ملی بھگت سے کی گئی عوامی حلقوں نے کھلے بندوں ہونے والی دھاندلی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے بھر پور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔