مریم صفدر ’’اعصابی‘‘ بیماری کا شکار ہو گئیں

Published on May 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 732)      No Comments


اسلام آباد:(یواین پی) پانامہ اور نیوز لیکس کی اعصاب شکن لڑائی کے بعد مریم صفدر ’’اعصابی‘‘ بیماری کا شکار ہو گئی ہیں، گزشتہ روز ایمرجنسی میں پمز آمد، ایم آر آئی سمیت دیگر ٹیسٹ کروانے کے بعد ڈاکٹرز نے کلیئر کر دیا ہے، وائس چانسلر کی ہدایت پر مزید ٹیسٹ کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز پمز ہسپتال کے شعبہ نیورولوجی میں ڈاکٹر سہیل راؤ نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی بیٹی مریم صفدر کا چیک اپ کیا اور ڈاکٹر اس نتیجہ پر پہنچا کہ ریڑھ کی ہڈی سمیت دیگر ہڈیوں کی ایم آر آئی کروانے کے ساتھ مزید اہم ٹیسٹ لکھ کر دئیے جس کے نتیجہ میں مریم صفدر نے ایم آر آئی کروائی تو ڈاکٹر نے وقتی طو رپر تو کلیئر کر دیا مگر اعصابی بیماری کی تشخیص پائی گئی جس پر ڈاکٹر نے انہیں مزید ٹیسٹ لکھ کر دیئے اور ریسٹ کا بھی مشورہ دیا، مریم صفدر ایمرجنسی کی صورت میں اپنے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پمز آئی تھیں اس موقع پر وائس چانسلر پمز جاوید اکرم نے ان کا استقبال کیا اور نیورو ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر راؤ سہیل کو اپنے دفتر بلا کر خصوصی چیک اپ کروایا، بعد ازاں ڈاکٹر سہیل کے مشورہ پر ریڑھ کی ہڈی سمتی ٹانگوں کی ایم آر آئی کروائی گئی، ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نے مریم صفدر کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کلیئر ہیں صرف اعصابی مسئلہ ہے جو ریسٹ سے ٹھیک ہو جائے گا تاہم وائس چانسلر جاوید اکرم کی ہدایت پر ڈاکٹر سہیل نے مزید ٹیسٹ لکھ کر دیئے جو کہ بہت جلد کیے جانے کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog