پرندے

Published on May 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 612)      No Comments

تحریر ۔۔۔ عارف اے نجمی نارووال
گندم کی کٹائی کا عمل شروع ہوتے ہی کھیتوں میں رونقیں لگ جاتی ہیں کسان اپنی فصل کوسمیٹنے کے لئے بھاگ ڈور شروع کر دیتا ہے ،پہلے کسان ہاتھ سے گندم کاٹتے تھے جیسے جیسے انسان نے ترقی کی ویسے ویسے سہولتیں بھی میسر ہوتی گئیں،اب کسان ہاتھ سے کم مشینوں سے زیادہ گندم کاٹتے ہیں جس سے کم ٹائم میں زیادہ کام ہوجاتاہے جو کہ ایک فائدہ مند بات ہے ایک مشین بھرولہ جو کہ گندم کو اوپر اوپرسٹوں سے کاٹ کے اپنے اندر جمع کرتا رہتا ہے اورپھرگندم کے دانے الگ کر کے بوسے کو باہر پھینک دیتاہے جوکہ کھیتوں میں جمع ہوتا رہتا ہے کسان اس بوسے کو اکھٹا کرنے اور استعمال کرنے کی بجائے زیادہ تر اس کو آگ لگا دیتاہے جس سے دور دور تک دھواں پھیل جاتا ہے جو کے فضائی آلودگی کا سبب بھی بنتا ہے اور اس کے اثرات موسم پر بھی مرتب ہوتے ہیں جس سے گرمی میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے،اس عمل سے سب سے زیادہ نقصان زمین پررینگنے او ر رہنے والے پرندوں اورجنگلی جانوروں کو ہوتا ہے جو کہ ان کھیتوں میں انڈے اور بچے دیتے ہیں جب ان کھیتوں کو کسان آگ لگاتا ہے تو ان میں رہنے والے پرندوں کے انڈے یا بچے جو کہ اڑنے یا چلنے پھرنے کے قابل نہیں ہوتے وہ اس آگ کی وجہ سے جل مر جاتے ہیں دوسرے پرندے اور جنگلی جانورخوف سے اس علاقے کو چھوڑ کردوسرے علاقوں اورملکوں کو ہجرت کر جاتے ہیں کیونکہ جب کسان کھیت میں آگ لگاتا ہے تو بوسے کیساتھ زمین پر گرنے والا اناج دانا دنکابھی جل جاتاہے جس سے پرندوں کو کھانے کو کچھ میسر نہیں ہوتااورکئی ایسے پرندے ہیں جو صرف کیڑے مکوڑے کھاتے ہیں آگ کی وجہ سے کیڑے مکوڑے بھی مر جاتے ہیں جس سے پرندوں کی اور جنگلی جانوروں کی تعداد دن بدن کم ہوتی جا رہی ہے جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے، اگراس کی باقائدہ روک تھام نہ کی گئی تو وہ وقت دور نہیں جب ہم اپنی آنے والی نسلوں کو طوطا ،چڑیا،کوا،تیتر،بٹیر،ہدہد، کبوتر،ابابیل ،گدہ ،عقاب،چیل، الو،مینا ،بلبل ،بگلہ اور دیگرپرندے اور جنگلی جانور وں کوچڑیا گھر،ٹی وی اور تصاویر پر دیکھا یااور ان کی کہانیاں سنایا کریں گے ، پہلے ہی گدہ نامی پرندہ اور کئی ایسے پرندے غائب ہوتے جا رہے ہیں ،میں اعلی احکام اور خاص کر محکمہ وائلڈلائف کی توجہ اس طرف دلانا چاہتا ہوں کہ وہ اس کے خلاف قانون بنائیں کہ کوئی بھی کسان اپنے کھیتوں میں کھڑی فصلوں اور جنگلات کو آگ نہیں لگا سکے گے حکومت وقت کو چاہیے کہ وہ پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا کے ذریعے کسانوں کو خبردار کریں کہ کھیتوں اور جنگلات کو آگ لگانا منع ہے ،امید ہے کہ اس پر کوئی ایکشن ہو گا اور ہم پھر سے رنگ برنگے اور چہچہتے پرندے دیکھ پائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题