بھارت کے سابق وزیر نے 82 سال کی عمر میں 12ویں کا امتحان پاس کر لیا

Published on May 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 679)      No Comments


 چندھی گڑھ: (یو این پی)بھارت کے ایک سابق وزیر نے 82 سال کی عمر میں 12ویں کا امتحان پاس کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست ہریانہ کے چار بار وزیر اعلی کے عہدے پر فائز رہنے والے اوم پرکاس چوٹالہ بدعنوانی کے جرم میں جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں اور انھوں نے دہلی کی تہاڑ جیل میں 12ویں کا امتحان دیا تھا۔ ان کے بیٹے ابھے چوٹالہ کا کہنا ہے کہ میرے والد نے جیل میں گزارے گئے وقت کو بامعنی بنانے کا فیصلہ کیا تھا اور او پی چوٹالہ کو اساتذہ کی بھرتیوں میں بدعنوانی کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ ابھے چوٹالہ نے بتایا کہ ان کے والد ‘روزانہ جیل کی لائبریری جاتے، اخبارات اور کتابیں پڑھتے ہیں۔ وہ جیل کے عملے سے اپنی پسندیدہ کتابوں کے بندوبست کرنے کا کہتے ہیں۔ وہ دنیا بھر کے عظیم سیاست دانوں کے بارے میں کتابیں پڑھتے ہیں۔ خیال رہے کہ او پی چوٹالہ اور 54 دیگر افراد کو سنہ 1999 اور 2000 کے درمیان 3206 اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے دستاویز میں جعل سازی کرنے کا مجرم ٹھہرایا گیا تھا۔ پراسیکیوٹرز کا کہنا تھا کہ ملازمتوں کے لیے رشوت دینے والوں کو قابل امیدواروں پر ترجیح دی گئی تھی۔ او پی چوٹالہ سیاسی جماعت انڈین نیشنل لوک دل کے رہنما ہیں اور سابق ڈپٹی وزیر اعظم دیوی لال کے بیٹے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog