لاہور (یو این پی) نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لگا فکسنگ ایوان وکیلوں کا میدان بنا رہا۔ سماعت مکمل ہونے پر معطل کرکٹر کے وکیل نے ساری کہانی کو مشکوک قرار دے دیا، کہتے ہیں کہ جو آڈیو ریکارڈنگ بطور ثبوت پیش کی گئی وہ اصلی نہیں۔ تفضل رضوی نے پی سی بی کا مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ فرانزک رپورٹ کو غلط نہیں کہا جا سکتا، اسی میں شرجیل خان نے حقائق بتائے تھے۔سماعت کی خاص بات پی سی بی کی طرف سے بطور تیسرے گواہ پیش ہونے والے کرکٹر عمر امین کی انٹری تھی۔ بکی کے رابطے کی اطلاع اڑتالیس گھنٹے تاخیر سے دینے والے کھلاڑی کے کردار پر سب حیران ہو گئے۔