اسلام آباد(یو این پی) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ پڑھ کر بھی لوگ نواز شریف کو ووٹ دیں تو اللہ ہی حافظ ہے، بند کمرے پر مشتمل جے آئی ٹی کو نہیں مانتے، جے آئی ٹی کی مدت بڑھائی گئی تو اگلا لائحہ عمل دیں گے۔ بدھ کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ ڈان لیکس اور ماڈل ٹاؤن رپورٹس کو تالے لگا دیے گئے ہیں۔ ہم نے پانامہ کیس فیصلے کا اردو ترجمہ شائع کیا ہے، فیصلہ پڑھنے کے بعد بھی لوگ نواز شریف کو ووٹ دین تو اللہ ہی حافظ ہے، پانامہ کیس فیصلے کا علاقائی زبانوں میں بھی ترجمہ کیا جائے گا، پانامہ کیس فیصلہ تمام لائبریریوں اور وزیر اعظم ہاؤس کو بھیجیں گے انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کی بند کمرے پر مشتمل جے آئی ٹی کو نہیں مانتے جے آئی ٹی کی مدت بڑھائی گئی تو اگلا لائحہ عمل دیں گے۔