پاکستان کرکٹ بورڈکے زیراہتمام سابق ٹیسٹ کرکٹرفضل محمودکے اعزازمیں ٹورنامنٹ کاانعقاد

Published on May 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 386)      No Comments

رحیم یارخان(یوا ین پی)پاکستان کرکٹ بورڈکے زیراہتمام سابق ٹیسٹ کرکٹرفضل محمودکے اعزازمیں ٹورنامنٹ کاانعقادکیاگیاجس میں سٹی کرکٹ کلب اورافضال کرکٹ کلب صادق آبادکی ٹیموں کے درمیان ایک روزہ میچ کھیلاگیاجس میں سٹی کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے50اوورزمیں نووکٹوں کے نقصان پر271رنزبنائے جبکہ افضال کرکٹ کلب کی ٹیم نے شاندارپرفارمنس دیتے ہوئے مقررہ اوورزمیں ہدف پوراکرلیااورجیت حاصل کی۔یو این پی کے مطابق میچ کے مہمان خصوصی لینڈلارڈآف باغ وبہارراؤنسیم شاہدخان اورضلعی صدرکرکٹ ایسوسی ایشن چوہدری عابدحسین تھے جنہوں نے شاندارکامیابی حاصل کرنے والی کرکٹ ٹیموں کومبارکباددی اورانعامات تقسیم کرتے ہوئے کہاکہ کھیلوں کی سرگرمیوں کوفروغ دینے کے لیے حکومت عملی اقدامات اٹھارہی ہے تاکہ نچلی سطح سے ٹیلنٹ کوآگے لایاجائے ‘میچ کے ہیڈکوچ سابق ٹیسٹ کرکٹرظہورالہی ‘ ایمپائرزوسیم مصطفے اورعبدالوہاب جبکہ سکوررزاہدبشیرتھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes