کراچی(یو این پی)کراچی میں 6روزہ پولیو مہم23مئی سے شروع ہوگی،مہم کے دوران 22لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، گیا رہ ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں مہم میں حصہ لیں گی۔رہ جانے والے بچوں کو پولیو سین بچاوکے قطرے پلانے کے لئے کمیونٹی کے لوگوں کا تعاون حا صل کیا جائے گا اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کمیونٹی اور والدین سے رابطہ و تعاون مضبوط بنانے کے لئے اقدامات کرے گی۔کراچی کمشنر کے مطابق کمیونٹی کے لوگوں کے تعاون سے مہم کو موثر بنایا جا سکتا ہے اس سے رہ جانے والے بچوں اور انکار کرنے والے والدین کو راغب کرنے میں مدد ملے گی۔