عالمی برادری مقبوضہ کشمیرکے عوام پر بھارتی افواج کے مظالم اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے

Published on May 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 548)      No Comments


مظفرآباد(یوا ین پی)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرکے امیر وممبرقانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ایٹم بم کی حامل دنیا کی طاقت ور ترین پاک فوج اور 20کروڑ عوام کے ہوتے ہوئے گاؤماتا کے پوجاری مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کی انتہاکررہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے،ا سلامی جمعیت طلبہ نے آزاد کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈکواٹر ز پر کشمیرکے طلبہ اورطالبات سے اظہار یکجہتی ریلیاں نکال کر اچھا پیغام دیاہے،آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے لاکھوں نوجوان اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں،عالمی برادری مقبوضہ کشمیرکے نہتے عوام پر بھارتی قابض افواج کے مظالم اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،مقبوضہ کشمیرمیں ظلم تشدد کی انہتاکی جارہی ہے آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے لاکھوں نوجوان بے قابوہوکر منحرس سیز فائر لائن توڑ دیں گے اس کے نتیجے میں جو حالات پیدا ہوں گے اس کی ذمہ داری نریندرمودی اورعالمی برادری پر ہوگی،کشمیری مسئلے کا پرامن حل چاہتے ہیں مگر نریندرمودی حالات کو جنگ کی طرف لے حارہے ہیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے زیرا ہتمام یکجہتی کشمیرریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ریلی سے اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم کشمیرراجہ آفتاب،امیر ضلع قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ،ناظم مقام عمر شیخ ،آصف یعقوب،اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیرفیصلہ کن حکمت عملی تشکیل دے،حکومت پاکستان فوری طورپر عالمی سطح پر سفارتی مہم منظم کرے اسلامی ممالک اور مغربی ممالک کے لیے الگ الگ وفود تشکیل دے ،او آئی سی ،عرب لیگ ،یورپی یونین اور امریکہ سمیت دیگر ممالک سے رابطے کرے،وزیر اعظم پاکستان خود وفد کی قیادت کرتے ہوئے اہم دارلحکومتوں کے دورے کریں،وزیر اعظم آزاد کشمیرکو ساتھ لے جائیں،صدر پاکستان ،صدر آزاد کشمیرکو لے کر اوردیگر جماعتوں کے وفود کے ساتھ عالمی برادری کی حمایت کے لیے نکلیں،کشمیری دنیا اور پاکستانی کمیونٹی دنیا میں جہاں بھی ہے اس کو متحرک کیا جائے سفراء کو متحرک کیاجائے،اس سارے ہوم ورک کے ساتھ سلامتی کونسل میں اس مسئلے کوآٹھایا جائے،بھارت پر اقصادی پابندی عائد کروائی جائیں،اسلامی ممالک سے معاشی بائیکاٹ کروایا جائے،دفتر خارجہ کشمیری قیادت سے مشاورت مہنہ بنیادوں پر کرے ،ایک ڈپٹی وزیر خارجہ کا تقرر کیاجائے تو صرف کشمیرپر فوکس رکھے،اس کا کام ہی کشمیرپر حمایت حاصل کرنا ہو،دنیا میں کوئی ایک ملک بھی ایسا نہیں ہے جو ہندوستان کے ساتھ کھڑا ہو،اس فضا سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے،مقبوضہ کشمیرمیں ہندوستانی فوجی خوف زدہ ہوکر سیز فائر لائن پر بلااشعال فائرنگ کررہے ہیں تاکہ یہاں خوف پیدا کیا جاسکے،ہندوستان کو یاد رکھنا چاہیے کہ کہ خطے ہمارے اسلاف نے جہادسے آزاد کروائے ہیں اور شہداء اور غازیوں کی اولاد یں جہاد کے لیے تیارہیں ہندوستان کو وہ سبق سیکھائیں گی جو وہ کئی صدیوں تک یاد رکھے گا،کشمیری عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog