چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں، شاہینوں کی برمنگھم میں پریکٹس

Published on May 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 390)      No Comments


لندن (یو این پی)  چیمپئنز ٹرافی کے لئے قومی ٹیم کی برمنگھم میں تیاریاں جاری ہیں۔ فاسٹ باؤلر محمد عباس کو بھی کیمپ میں طلب کر لیا گیا ہے۔ کوچ مکی آرتھر کی نگرانی میں کرکٹرز نے خوب پسینہ بہایا۔ قومی کرکٹرز نے جاگنگ کے ساتھ ساتھ ورزش سے بھی لہو گرمایا۔ بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ نے بیٹنگ کی خامیاں دور کیں تو عماد وسیم اور شاداب خان نے احمد شہزاد کو باؤلنگ کروائی۔ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز یکم جون سے انگلینڈ میں ہو گا۔ پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ چار جون کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog