لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ملک بھر میں لاثانی لنگر خانوں کاسلسلہ جاری

Published on May 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 387)      No Comments

فیصل آبا د(یواین پی)لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل مخلوق خداکی بے لوث خدمت کاخوبصورت مشن تیزی سے جاری وساری ہے ،بھوکوں اورپیاسوں کوکھلانے پلانے والے کبھی بھوکے اورپیاسے نہیں رہتے ۔ان خیالات کااظہار نورالحسن نقشبندی (امیر حلقہ صادق آباد)نے فری لاثانی لنگر خانے اورحسینی لاثانی سبیل کاافتتاح کرنے کے موقع پر کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت کرنیوالوں پر اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم اوران کے محبوبوں(انبیاء کرامؑ ،خلفائے راشدینؓ،ازواج مطہراتؓ،پنجتن پاک آل رسول اہلبیتؓ اوربزرگان دینؒ )کی خاص نظررحمت ہوتی ہے اورخدمت خلق کرنیوالوں کولوگوں کے آگے بھیک مانگنے کی ضرورت پیش نہیں آتی ،اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم خود ہی ان کی ضرورتوں کوپورافرماتے رہتے ہیں ۔ڈاکٹرمحمد افضل نقشبندی (نائب امیر حلقہ ،سرکولیشن مینجر ماہنامہ لاثانی انقلاب )نے کہاکہ مخلوق خداکی بے لوث خدمت سے رضائے خداورسول صلی اللہ علیہ وسلم حاصل ہوتی ہے،دنیا میں انسان کیلئے اللہ تعالیٰ جل شانہ کا بہترین تحفہ اس کی رضا اورخوشنودی ہے اورجن ہستیوں کورضائے خداحاصل ہوجائے تو اللہ تعالیٰ ان ہستیوں کی دعاؤں سے تقدیریں بدل دیتاہے،ہر طرح کی مشکلیں حل ہوناشروع ہوجاتی ہیں،روئے زمین پر ایسی ہستیاں اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبوب ترین ہستیاں ہوتی ہیں اورپھر ان کے ذریعے اللہ تعالیٰ مخلوق کی ہدایت کابھی کام لیتاہے،ہرطرف امن وسکون کادوردورہ شروع ہوجاتاہے ،ایسے علاقوں میں ترقی اورخوشحالی کاسفر شروع ہوجاتاہے۔ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمارے اندریہ جذبہ ہمارے مرشد کریم حضور صدیقی لاثانی سرکارکی سنگت اورنسبت سے پیداہواہے،اللہ تعالیٰ ہماری اس پاک نسبت کوتاقیامت قائم ودائم رکھے ۔آمین لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن کے زیر اہتمام صادق آباد کے تنظیمی کارکنان کی طرف سے فری لاثانی لنگر خانے کے لئے شاندارانتظامات کرنے پر اہل علاقہ نے بھرپورخراج تحسین پیش کیااورفاؤنڈیشن کے چےئرمین اوران کے کارکنان کودل کی اتھاہ گہرائیوں سے دعائیں دیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes