جدہ (زکیر احمد بهٹی)اجلاس کی صدارت تحریک انصاف ویسٹرن ریجن کے صدر سلطان عبدالباسط صاحب نے کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض سابق جنرل سیکرٹری گوجرانوالہ انجم اقبال وڑائچ نے سنبھالے میٹنگ میں موجود تمام اس ماہانہ اجلاس میں تحریک انصاف مکہ المکرمہ، تحریک انصاف طائف، تحریک انصاف بحرہ، تحریک انصاف رابغ اور تحریک انصاف مکہ اور سینئر رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس میں پارٹی کے اندرونی معاملات زیر بحث لائے گئے تمام شہروں نے اپنی ماہانہ رپورٹ صدر صاحب کو پیش کی صدر سلطان اور جنرل سیکرٹری قاسم دستی نے اپنے کارکنان کی نئے پاکستان اور عمران خان کے منشور پر چلنے کی انتھک محنت کو بےحد سراہا تحریک انصاف کے رہنماؤں نے صدر سلطان عبدالباسط اور جنرل سیکرٹری قاسم دستی کی قیادت پر بهرپور اعتماد کا اظہار کیا مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں شوکت خانم ہسپتال سے متعلق بھی کمیٹی تشکیل دی گئی اجلاس میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل پر بھی ایک تین رکنی ویلفیئر کمیٹی بنائی گئی تحریک انصاف ویلفیئر کمیٹی کا کام جدہ قونصلیٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کی رسائی اور انکی مشکلات کے حل میں مدد فراہم کرنا ہےجناب قاسم دستی نے اپنے خطاب میں کہا جلد ہی ہم ویسٹرن ریجن میں ہر شہر کا اپنی ٹیم کے ساتھ وزٹ کریں گے اور زیادہ سے زیادہ ممبر سازی کی جائے گی انہوں نے مزید کہا ہمارا ٹارگٹ آنے والا 2018 کا الیکشن جیت کر نیا پاکستان بنانا ہے پارلیمنٹ کے تممام عہدیداران نے صدر اور جنرل سکرٹری صاحبان کا بھرپور ساتھ دینے کا وعدہ کیا