ٹھٹھ( رپورٹ: حمیدچنڈ )وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سردار ثناء اللہ زہری کے بھتیجوں آپس میں جھگڑا ، بڑے بھائی کے ہاتھوں چھوٹا بھائی قتل، ملزم قاتل گرفتار ، ملکیت پر قتل کرنے کا اعتراف، تفصیلات کے مطابق ہفتے کے صبح دس بجے بھمبور اسٹاپ دھابیجی پر زہری ہاوس میں سردار علی نواز زہری کے بیٹوں کے مابین جاہداد پر تنازع ہوا جس میں بڑے بھائ 36سالہ رسول بخش زہری نے اپنے سگے چھوٹے بھائ 26سالہ اصغر علی زہری کو گھر کے باہر کلاشنکوف سے فاےْرنگ کرکے قتل کردیا ، اور وہاں سے فرار ہوگیا جس کو گھگر پھاٹک کے قریب رینجرز کے ناکے پر گرفتار کرلیا گیا، جسے بعد میں رینجرز نے دھابیجی پولیس کے حوالے کردیا، دوسری جانب مقتول کو مقامی رورل ہیلتھ سینٹر روانہ کردیا گیا جس کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ، ورثاء نے لاش کی نمازے جنازہ ادا کی گئ جس میں ان کے چاچا سینیٹر نعمت اللہ زہری سمیت سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عدالت کے باہر مسلح افراد کی فاےْرنگ میں 3 نوجوان قتل،2 زخمی
ٹھٹھ( رپورٹ :حمیدچنڈ ) عدالت کے باہر مسلح افراد کی فاےْرنگ میں 3 نوجوان قتل،2 زخمی، ورثاء کا لاش سمیت مین قومی شاہراہ پر دھرنا ،ٹریفک معطل، قتل پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے ،پولیس،تفصیلات کے مطابق گھوڑاباڑیشہر کے رہاےْشی 8 نوجوان ایک سال قبل غلام اللہ میں سید برادری کے دو نوجوانوں کے قتل کیس کی شنوائ کے بعد واپس آرہے تھے کے سیشن کورٹ کے نزدیک گھات لگاےْ مسلع افراد جن کی تعداد 10 بتائ جاتی ہے نے بھٹی برادری کے لوگوں پر فاےْرنگ کردی جس کے نتیجے میں حاکم بھٹی اور کمن بھٹی موقعے پر ہی جانبحق ہوگےْ جبکے حاجی خان بھٹی ،محمد خان اور غلام قادر بھٹی شدید زخمی ہوگےْ ، زخمیوں کو فوری طور پر مکلی سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے تشویش ناک حالت میں انہیں کراچی منتقل کیا گیا، کراچی منتقل ہوتے ہوےْ حاجی خان راستے میں جانبحق ہوگےْ، دوسری جانب مسلح افراد کے فرار ہونے کے بعد ورثاء نے لاشوں سمیت مکلی قومی شاہراہ پر دھرنا دیا جس کی وجہ سے ٹھٹھہ سے کراچی آنے جانے والی ٹریفک کئ گھنٹے معطل رہی ، واقع کے بعد ور شہر اور گھوڑاباڑی شہر بند کردیا گیا، پولیس کے مطابق تہرے قتل کا واقع پرانی دشمنی کا نتیجا ہے اس دشمنی میں پہلے بھی سید برادری کے دو افراد قتل ہوچکے ہیں ، دوسری جانب ایس ایس پی ٹھٹھہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوےْ بتایا کے اب تک سید برادری کے چار افراد گرفتار ہوچکے ہیں اور باقی ملوث افراد بھی بہت جلد گرفتار کرلیےْ جاےْنگے، اس دھڑنے میں ایم پی اے سید اعجاز علی شاھ شیرازی، ایم پی اے سید امیر حیدر شاھ شیرازی اور بھٹی برادی کے تمام افراد شامل تھے۔