وزیراعظم نوازشریف امریکا عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

Published on May 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 469)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی)وزیراعظم نوازشریف امریکا عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ۔وزیر اعظم نور خان ایئر بیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے ریاض روانہ ہوئے ، وزیراعظم کے ہمراہ ان کے صاحبزادے حسین نواز، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، مشیر قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ، سیکرٹری فواد حسن فواد اور ایڈوکیٹ اکرم شیخ بھی موجود ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف 21 سے 23 مئی تک سعودی عرب میں قیام کریں گے ، یوا ین پی کے مطابق وزیر اعظم ریاض میں امریکا عرب اسلامک سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے ۔سربراہ اجلاس دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے شرکا کو مواقع فراہم کرے گا ۔وزیراعظم اپنے خطاب میں شرکا کو خطے میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں سے آگاہ کریں گے، اس کے علاوہ اسلام کے امن ، برداشت اور اتحاد کے پیغام کو بھی اجاگر کریں گے ۔وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب کی جانب سے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ہونے والی تقریب اور اسٹیٹ بینکوئٹ میں بھی شریک ہوں گے جب کہ وزیراعظم 22مئی کو مدینہ منورہ جائیں گے اور 23مئی کی ان کی وطن واپسی ہو گی۔واضح رہے ریاض میں ہونے والی کانفرنس میں 55اسلامی ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے جبکہ امریکا کی نمائندگی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ اجلاس میں دنیا سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes