برطانیہ: مانچسٹر کے ایرینا کنسرٹ میں دھماکے، 19 افراد ہلاک، 50 زخمی

Published on May 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments


مانچسٹر(یوا ین پی) مانچسٹر ایرینا میں کنسرٹ کے دوران ہونے والے دو دھماکوں میں 19 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ برطانوی پولیس نے ہلاتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں امریکی گلوکارہ کے کنسرٹ میں دو دھماکے ہوئے ہیں۔ دھماکوں میں 19 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ برطانوی پولیس نے ہلاتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ مانچسٹر کے وکٹوریہ ٹرین اسٹیشن کو بھی عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد نے امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog