پشاور(یو این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مانچسٹر میں دہشت گردی کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ یونی ویژن نیوز کے مطابق منگل کو جاری کئے گئے اپنے بیان میں انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔