وزیراعلیٰ پنجاب کی مانچسٹر میں دھماکے کی شدید مذمت، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار

Published on May 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 298)      No Comments


ہماری تمام تر ہمدردیاں برطانیہ کی حکومت ، عوام اور جاں بحق افراد کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں
دہشت گردی ایک بین الاقوامی ناسور بن چکا، خاتمے کیلئے مل کر مربوط اقدامات کرنا ہوں گے:شہبازشریف
لاہور (یو این پی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے برطانیہ کے شہرمانچسٹر میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے یو این پی سے کہاہے کہ دہشت گردی کے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ہماری تمام تر ہمدردیاں برطانیہ کی حکومت ، عوام اور جاں بحق افراد کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہم دکھ کی اس گھڑی میں برطانیہ اور برطانوی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی ناسور بن چکا ہے جس کے خاتمے کیلئے مل کر مربوط اقدامات کرنا ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes