برطانوی شہر برسٹل میں قائم انوکھی لائبریری دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز

Published on December 20, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 403)      No Comments

\"5\"

برسٹل… آپ نے کئی انوکھی اور دیدہ زیب لائبریریاں دیکھی ہونگی لیکن آج ہم آپکو ایک ایسی جدید لائبریری دِکھاتے ہیں جہاں موجود کتابیں اپنے پڑھنے والوں کیلئے حرکت کرتے ہوئے خود بخود کھلنے اور بند ہونے لگتی ہیں۔برطانوی شہر برسٹل میں قائم کردہ\” بک ہائیو\” نامی اس لائبریری میں موجود جدید ٹیکنالوجی سے مزین ایک ایسا حصہ بنایا گیا ہے جہاں موجود کتابوں کو دیکھنے یا پڑھنے کیلئے جیسے ہی کوئی شخص قریب آتا ہے تو بکس کو تھامے بغیر اندر اور باہر سے با آسانی دیکھ سکتا ہے جس سے کتابوں کامطالعہ مزید پر سکون اور دلچسپ ہو جاتا ہے۔انٹریکٹو نظام کے تحت ترتیب دی گئی اس انوکھی لائبریری میں رکھی کتابیں پڑھنے والوں کیلئے اپنے منفرد ڈسپلے کی بدولت توجہ کا خاص مرکز بنی ہوئی ہیں جہاں آنے والے تما م لوگ اِسے بنانے والوں کی مہارت کو داد دئیے بغیر نہیں رہ پاتے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes