پی پی رہنما نذر محمد گوندل کا عید کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان

Published on May 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 399)      No Comments


لاہور(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف پیپلز پارٹی کی ایک اور وکٹ گرانے کیلئے تیار، سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل کی عید کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف پیپلز پارٹی کی ایک اور وکٹ گرانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل نے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ نذر گوندل پی پی پی کے سابق ایم این اے نورعالم خان کے ساتھ عمران خان کی رہائشگاہ آنے والے وفد میں شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق نذرمحمد گوندل عید کے بعد تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes